ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: کروناوائرس کو لے کر فواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی : ڈی سی ہریش کمار کا انتباہ

کاروار: کروناوائرس کو لے کر فواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی : ڈی سی ہریش کمار کا انتباہ

Tue, 17 Mar 2020 20:47:30    S.O. News Service

کاروار:17؍مارچ (ایس اؤ نیوز) ہمارا اترکنڑا ضلع باشعور اور سنجیدہ شہریوں کا ضلع ہے، ایسے ضلع میں کرونا وائرس کے متعلق سوشیل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان باتوں کا انتباہ اترکنڑا ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے دیا۔

ڈی سی دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے ڈی سی نے کہاکہ سوشیل میڈیا پر کروناوائرس کے متعلق عوام میں غیر ضروری خوف پیدا کرنے افواہوں کو پوسٹ کرنے اور پھیلانے کو دیکھاگیاتو پولس محکمہ کڑی کارروئی کرے گا۔ ضلع میں وائرس کے انسداد کے لئے بالکل ابتدائی مرحلےمیں ہی اقدامات کئے گئے ہیں، 4مار چ کو ہی میٹنگ کرتے ہوئے منڈگوڈ کی تبت کالونی اور کمٹہ تعلقہ کے گوکرن میں صحت عامہ کی ٹیم تشکیل دے کر گھر گھر ملاقات کرتے ہوئے ضروری اقدامات کے متعلق بیداری پیدا کی جا چکی  ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ کرونا وائرس کو لے کر عوام خوف میں  مبتلا نہ ہوں۔ ذاتی طورپر ضروری اقدام کریں گے تو اس کو روکا جاسکتاہے۔ یہ وائرس ایک سے دوسرے کو پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے کھانسی اور بخار کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں تو عوامی تحفظ کے پیش نظر انہیں ہوم کورونٹائن میں رکھے جانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ضلع انتظامیہ پورے اعدادو شمارات کو جمع کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے  پوری طرح تیار ہیں۔

ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع انتطامیہ 20ہزار سے زائد تین پردوں والے  ماسک کا ذخیرہ کرلیا ہے، ضلع اسپتال میں 10،پرائیویٹ میں 4اور بحریہ اڈے کے اسپتال میں 23خصوصی بیڈس کا انتظام کیاگیا ہے، ضرورت پڑنےپر بحریہ اڈے کے اسپتال میں 100بیڈس تک کا اضافہ کرنے  کی سہولت ہے، اسی طرح سرسی اور مرڈیشور کے پرائیویٹ اسپتال  فوری ضرورت ہونے پر تعاون دینے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے 20دنوں تک عوامی ہجوم ہونےو الے میلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کاروار بند رپر ابھی تک 112لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور اسی طرح بیوپار کے لئے بیرونی ممالک سے آنے والی جہازوں کے عملے کو روزمرہ کی ضروریات انہیں جہاز میں ہی مہیا کی جارہی ہے انہیں بندرگاہ کے اندر جانے کا موقع نہیں دیا جارہا  ہے۔

ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے بتایا کہ پولس محکمہ کا عملہ زیادہ تر عوام سے رابطہ میں رہتاہے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے عملے کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سوشیل میڈیا پر کرونا وائرس کو لےکر کسی نے بھی افواہیں پھیلائی تو اس کے خلاف کڑی کارروائی کرنےکا انتباہ دیا۔ پریس کانفرنس میں صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار موجود تھے۔


Share: